براہ راست کمنٹری

آئی ۔سی۔ ایس ڈیجیٹل انگلش پریمئیر لیگ، چیمپئین لیگ، اور دیگر کئی یورپین فٹبال لیگز کے علاوہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹس کی براہ راست کمنٹری پیش کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ ہم جی۔ بی۔ آئی کےساتھ شراکت کی بدولت دنیا کی مختلف زبانوں میں برطانیہ کی گھڑ دوڑ (ہارس ریسنگ) کی کمنٹری کو بھی پیش کر رہے ہیں ۔کسی بھی بک میکر کےلئے براہ راست نشر ہونے والے کھیل کی براہ راست کمنٹری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ اس کاروبار سے منسلک افراد اپنے کلائینٹس میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیلئے کمنٹری پر ہی انحصار کرتے ہیں۔ آئی۔سی۔ایس ڈیجیٹل نے اپنے جدید اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی بدولت بک میکرز کے کاروبار کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

آئی ۔سی ۔ایس ڈیجیٹل کے سینکڑوں پیشہ ور ماہرین آپ کے لئے پوری دنیا میں ہونے والے کسی بھی کھیل کی براہ راست نشریات سے لےکردنیا میں بولی جانے والی کسی بھی زبان میں کھیل پر تبصرہ اور براہ راست کمنٹری بھی پیش کرتے ہیں ۔ ہمارے ماہرین براہ راست نشر ہونے والے کھیل کی کمنٹری آف ٹیوب سٹوڈیوز میں بیٹھ کر نشر کرتے ہیں مگر ا ضمن میں یہ بات خاص طور پر زیر ِنگاہ رہتی ہے کہ کھیل دیکھنے والے شائقین کو ایسا قطعی طور پر محسوس نہ ہو کہ کمنٹری آف ٹیوب سٹوڈیوز میں بیٹھ کر پیش کی جا رہی ہے، بلکہ نشر ہونے والے کھیل کی حقیقی تصاویر کو سامنے رکھ کر حقیقت کے قریب تر صوتی اثرات کی مدد سے کمنٹری نشر کی جاتی ہے۔

اور ہم اہم کھیلوں جیسا کہ رگبی عالمی کپ اور ایشز کرکٹ وغیرہ پر بھی کمنٹری پیش کرتے ہیں۔
ہم لمحہ بہ لمحہ کمنٹری بھی فراہم کرتے ہیں جو بے ساختگی اور دلکش انداز کی وجہ سے معلوماتی اور تفریح سے بھرپور ہوتی ہے۔ہر میچ کے اوسطاً 60 اَپ ڈیٹس جس میں تمام اہم پیشرفت مثلاً گول، ریڈ کارڈ، ییلو کارڈ، متبادل کھلاڑی وغیرہ شامل ہیں۔ہم میچ کے اہم پہلوؤں مثلاً حکمتِ عملی، فٹنس، کھیل کے اچھے اور برے لمحات اور ریفری کے اہم فیصلوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمارا اثر انگیز ریڈیو شو فُٹبال لائیو ہر ہفتہ اور اتوار کی دوپہر تمام یورپی لیگز سے آپ کے لیے براہِ راست اسکور اَپ ڈیٹس، میچ پیش منظر اور رپورٹس لے کر آتا ہے۔