ویڈیو

ICS کم سے کم وقت میں اثر انگیز، باکفایت اور معیاری ویڈیوز تخلیق کرنے میں مہارت رکھتی ہے جو کلائنٹس کو اپنے صارفین کی دلچسپی کے مطابق زبردست میڈیا کوریج فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ویڈیو مشغول کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور اسے بآسانی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔ امبیڈ کیے جانے پر یہ مواد کے صفحات کو مزید بہتر بنا سکتی ہے، جبکہ ایک ایسا یوٹیوب چینل جس میں متعلقہ مواد کی پلے لسٹ ہو، ایک کلائنٹ کے لیے کئی سطحوں پر فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ہمارے ملازمین میں متعدد رپورٹرز شامل ہیں جو ماہر نیوز کاسٹر اور میزبان ہیں اور کسی بھی حالیہ موضوع یا مستقبل میں ہونے والے واقعات پر مضبوط کوریج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر ہمارے نمائندے کلائنٹس کی خواہشات کے مطابق ویک اینڈ فُٹبال، گھڑ دوڑ اور دیگر بیٹنگ (شرط لگانے) کے مقابلوں پر دلچسپ ویڈیو پیش منظر اور تجزیے فراہم کر سکتے ہیں۔ ہمارے ماہر براڈ کاسٹر آگہی بڑھانے کے لیے اپنی بات چیت کو بُک میکرز کی پیشکشوں اور مختلف تشہیری مہمات کے ساتھ بھی منسلک کر سکتے ہیں۔

ICS مختلف موضوعات پر منفرد تشہیری ویڈیوز بھی تخلیق کرسکتی ہے، جس میں کوئی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔ نیز کھیلوں کی پیش منظر کی ویڈیوز کے علاوہ ہمارے پاس مشہور شخصیات، تفریح اور سیاست جیسے موضوعات پر تفریحی مواد اور ہدایات و رہنمائی فراہم کرنے والی ویڈیوز تخلیق کرنے کا تجربہ موجود ہے۔